سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی کا ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، سی ٹی او کی تمام سرکل افسران کو ہسپتالوں کے باہر پارکنگ انتظامات کا گاہ بگاہ جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ سرکل اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی گیٹس پر کوئی ریڑھی، رکشہ، اسٹینڈ نہ ہوں، اکثر و بیشتر ایمرجینسی گاڑیوں اور ایمبولنیسز کو گزرنے میں مشکلات رہتی ہیں، انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، مناواں ہسپتال، شالیمار ہسپتال، سروسز ہسپتال، کارڈیوجی، مئیو ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگارام سمیت تمام ہسپتالوں کے باہر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیں، غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کےلئے فوک لفٹرز، اضافی نفری کو یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت اور ایمرجنسی گاڑیوں کی آمدورفعت کےلئے موثر انتظامات کئے جائیں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی سے ہسپتالوں کے باہر ٹریفک میں بہتری آئے گی،