’اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے،‘ وراٹ کوہلی کی تعریف پر بابر اعظم کا جواب
سٹار سپورٹس پر وراٹ کوہلی کی طرف سے تعریفی الفاظ کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے لیے ایسے بات کرتا ہے۔ اور جو جو کوہلی نے کہا ہے اس پر میں بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں۔‘
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے سٹار بیٹر وراٹ کوہلی کی طرف سے کی جانے والی ان کی تعریف پر خوش ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
سٹار سپورٹس پر وراٹ کوہلی کی طرف سے تعریفی الفاظ کا جواب دیتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے لیے ایسے بات کرتا ہے۔ اور جو جو کوہلی نے کہا ہے اس پر میں بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کرتا ہوں۔‘
واضح رہے پچھلے سال وراٹ کوہلی نے ایک انٹرویو میں بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے نے پہلے دن سے ہی ان کی شخصیت میں عزت و احترام دیکھا تھا اور اس میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی اس کے باوجود کہ ان کا شمار تمام فارمیٹس کی کرکٹ میں بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے اور وہ تواتر سے پرفارم کرتے ہوئے آ رہے ہیں۔
پاکستانی کپتان کی بات کرتے ہوئے وراٹ کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ’ان کا ٹیلنٹ حیران کُن ہے اور میں انہیں کھیلتا ہوئے دیکھ کر ہمیشہ لُطف اندوز ہوتا ہوں۔‘
انڈین بیٹر کی طرف سے کی گئی تعریف پر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ’ایسی تعریف سے ہمیشہ اعتماد ملتا ہے۔ جب میں ان (وراٹ کوہلی) سے ملا تھا تو بُلندیوں پر تھے اور وہ آج بھی وہیں موجود ہیں۔‘
پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ ’میں ان کے کھیل سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا اور ان سے بہت سیکھا بھی ہے۔‘
انہوں نے انڈین بیٹر سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے میرے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیے جس سے مجھے مدد ملی۔‘
’جب آپ ایک دوسرے کے لیے ایسی چیزیں کرتے ہیں تو بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔‘
پاکستانی کپتان بابر اعظم اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں 19 سنیچریوں کی مدد دے 5 ہزار 353 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے رنز بنانے کی اوسط 59.47 ہے۔
دوسری جانب سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے ون ڈے کیریئر میں اب تک 46 سینچریوں کی مدد سے 12 ہزار 898 رنز بنائے ہیں اور ان کی رنز بنانے کی اوسط 57.32 ہے۔