مشرق وسطیٰ

پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ کے زیر اہتمام یونیورسٹی اساتذہ کے لیے بنیادی اور قانونی پہلو“پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک)کے زیر اہتمام شعبہ باٹنی کے آڈیٹوریم میں ”انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ پیٹنٹ ضروری: یونیورسٹی اساتذہ کے لیے بنیادی اور قانونی پہلو“پر سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد، سعد نصر اللہ اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد محمود نے تقریب کے معیار اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے سیمینار کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار سے حاصل ہونے والی معلومات بلاشبہ فیکلٹی ممبران کو اپنے علمی سرمائے کی حفاظت کرنے اور ادارے کے اندر تحقیق اور اختراع کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنائے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی اساتذہ کی املاک ودانش کے حقوق کے تحفظ میں سہولت فراہم کرنے میں اورک کے کردار پرروشنی ڈالی۔ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ اورک ایسے تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جواساتذہ کو بااختیار بناتے ہیں اور تعلیمی برادری میں جدت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو اکٹھا کیا تاکہ ان کو دانشورانہ املاک کے حقوق اور پیٹنٹ سے متعلق قانونی پہلوؤں کے بارے جاننے میں مدد ملے۔سعد نصر اللہ نے کہا کہ سیمینار میں شرکاء نے معلوماتی اور دل چسپ سیشن کے لیے اظہار تشکر کرتے ہؤے دانشورانہ املاک کے قانون کے بارے میں قیمتی بصیرت حاصل کی اور اپنے دانشورانہ سرمائے کو مؤثر طریقے سے بچانے کے لیے عملی حکمت عملی دریافت کی۔ انہوں نے دانشورانہ املاک کے قانون کے بنیادی اصولوں اور تعلیمی میدان میں اس کی مطابقت پر جامع بات چیت کی۔ انہوں نے پیٹنٹ فائلنگ، اور تحفظ کے بارے میں بھی عملی رہنمائی کی اوراساتذہ کو اپنے تخلیقی خیالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے بااختیار بنایا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button