مشرق وسطیٰ

ایس ایم تنویر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین لٹن روڈلاہور میں بزنس انکوبیشن اینڈ ریسورس سنٹر کا افتتاح کیا

خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے ایسے سنٹرز پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے فنی تعلیم کے مختلف اداروں میں بنائے جائیں گے۔ پاکستان کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں انہیں مواقع ملیں تویہ بزنس کی دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکتی ہیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین لٹن روڈ میں بزنس انکوبیشن اینڈ ریسورس سنٹر کا افتتاح کیا۔ٹیوٹا اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے بننے والا یہ پہلا سنٹر ہے۔بزنس انکوبیشن اینڈ ریسورس سنٹر میں خواتین کو آئی ٹی،سرمایہ کاری، مارکیٹنگ اور دیگر فنون کی تربیت دی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں بزنس انکو بیشن اینڈ ریسورس سنٹر کا قیام قابل تحسین اقدام ہے۔ایسے سنٹرز پنجاب بھر میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام فنی تعلیم کے مختلف اداروں میں بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 52فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے جنہیں با اختیار بنا کر ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔پاکستان کی خواتین بہت باصلاحیت ہیں انہیں مواقع ملیں تویہ بزنس کی دنیا میں اپنا نام پیدا کر سکتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے خواتین کو با اختیار بنانا ہو گا۔پنجاب روز گار سکیم کے تحت اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جا رہے ہیں اور ان قرضو ں کی حدبڑھائی جا رہی ہے۔سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ نے کہا کہ بزنس انکو بیشن اینڈ ریسورس سنٹر میں خواتین کو اپنا بزنس شروع کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں جلد ڈسپلے سنٹر بھی بنے گا۔ایم ڈی پیسک عاصم جاوید نے کہا کہ ٹیوٹا اور پیسک کے اشتراک سے بزنس انکوبیشن اینڈ ریسورس سنٹر ڈویژ ن کی سطح پر بنائے جائیں گے۔ چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن، سینئر ڈی جی ٹیوٹا، سی ای او پنجاب ماڈل بازا،ر مینجمنٹ کمپنی پرنسپل کالج، اساتذہ اور طالبات نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button