دریائے ستلج کے سیلاب میں نمایاں کمی ہو رہی ہے، پی ڈی ایم اے
جمعرات کو جاری رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ گنڈا سنگھ والا، ہیڈ اسلام اور میلسی سائفن کے مقامات پر سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا تاہم ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے)عمران قریشی کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔
جمعرات کو جاری رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ گنڈا سنگھ والا، ہیڈ اسلام اور میلسی سائفن کے مقامات پر سیلاب درمیانے سے نچلے درجے پر آ گیا تاہم ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہائو 74 ہزار 390 کیوسک، ہیڈ اسلام کے مقام پر 77 ہزار 22 کیوسک اور میلسی سائفن کے مقام پر 75 ہزار 426 کیوسک ہے جبکہ پنجاب کے دیگر دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کی بحالی اور امداد تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔