اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کے سرکاری اداروں میں قائم چھوٹے بچوں کے ڈے کئیر سنٹرز کی اپ گریڈیشن کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جمال ناصر

ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت،بریسٹ فیڈنگ، چائلڈ نیوٹریشن، ویکسینیشن اور بہبود آبادی کے اہداف حاصل کرنے کے ڈے کئیر سنٹرز میں جدید سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا محکمہ صحت میں قائم ڈے کئیر سنٹر اور نرسری کا دورہ، بچوں کو تحائف پیش کئے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملازمت کرنے والی خواتین کے چھوٹے بچوں کے لئے پنجاب کے سرکاری اداروں میں قائم ڈے کئیر سنٹرز کی آپ گریڈیشن کے لئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ ماؤں اور بچوں کی بہتر صحت،بریسٹ فیڈنگ، چائلڈ نیوٹریشن، ویکسینیشن اور بہبود آبادی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ڈے کئیر سنٹرز اور نرسریوں میں جدید سہولتیں مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف سے جلد ہی اس مقصد کے لئے باقاعدہ درخواست کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر نےمحکمہ پرائمری ہیلتھ میں کام کرنے والی خواتین کے بچوں کے لئے بنائے گئے ڈے کئیر سنٹر اور نرسری کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو اپنی جیب سے تحائف پیش کئے۔
انہیں پیار کیا ،ان سے گپ شپ کی اور اٹینڈنٹ خواتین سے ڈے کئیر سنٹر کی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے محکمہ میں پرائمری ہیلتھ میں بنائے گئے ڈے کئیر سنٹر میں مزید سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کی۔
گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین دوہری ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں۔ ان کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومت اور معاشرہ دونوں کی ضروری ہے۔ ملازمت اور روزگار کی وجہ سے خواتین میں نوزائیدہ بچوں کو دودھ پلانے کا رحجان کم ہو رہا ہے جس سے ماں اور بچہ دونوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ملازمت کرنے والی ماؤں کی سہولت کے لئے روزگار کی جگہوں پر بریسٹ فیڈنگ کارنر بنائے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu