صحت

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز نے اضلاع کی ماہانہ آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا

گزشتہ روز سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ماہ اگست کے جائزہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پنجاب بھر کے تمام ضلعی آفیسر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے اس کے علاوہ ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹر و اکیڈمی کے آفیسربھی موجود تھے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے دریائے ستلج میں جاری فلڈ و ریسکیو آپریشن کیساتھ ساتھ اضلاع کی ماہانہ آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا، انھوں نے ان ریسکیور کی خدمات کی تعریف کی جو 6 جولائی 2023 سے سیلاب کے پہلے ریلے کے وقت سے فلڈ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، ان ریسکیور کے دن رات فوری ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کیوجہ سے 16 اگست کے دوسرے سیلابی ریلے میں انسانی جانیں اور جانور انتہائی کم متاثر ہوئے۔
گزشتہ روز سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ماہ اگست کے جائزہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں پنجاب بھر کے تمام ضلعی آفیسر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے اس کے علاوہ ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹر و اکیڈمی کے آفیسربھی موجود تھے۔
صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ماہ اگست 2023کے دوران پنجاب بھر میں 176560ایمرجنسیز کو رسپانڈ کرتے ہوئے351531متاثرین کو سروسزفراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ176560 ایمرجنسیزمیں 36867 روڈ ٹریفک حادثات، 114325میڈیکل ایمرجنسیز،1294آتشزدگی کے واقعات،6274 ڈلیوری کیسز، 4404جرائم کے واقعات،4019 فال اور سلپ کی ایمرجنسیز،1622کرنٹ لگنے کی ایمرجنسیز،2079کام کی جگہ پر ہونے والی چوٹ کے واقعات،244جلنے کے واقعات،227 ڈوبنے کے واقعات،59عمارتیں گرنے،1243جانوروں کو ریسکیو کرنے اور3903 متفرق آپریشن شامل ہیں۔
اس موقع پر صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیرکو ماہانہ ایمرجنسی کے اعدادوشمار سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پنجاب میں 36867 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 296 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر ٹریفک حادثات 8433 لاہور میں ہوئے جن میں 44 افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح فیصل آباد میں 2677،ملتان میں 2336، گوجرانوالہ میں 2086،راولپنڈی میں 1491،شیخوپورہ میں 1484 جبکہ باقی 30اضلاع میں 18561 روڈ ٹریفک حادثات پیش آئے۔اسی طرح آگ کے زیادہ تر واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 629،راولپنڈی میں 145، فیصل آباد میں 134، شیخوپورہ میں 89،گوجرانوالہ میں 83 اورسیالکوٹ میں 76 رپورٹ ہوئے۔
ماہانہ کارکردگی اجلاس میں ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ ایکسیڈنٹ میں 296 قیمتی جانوں کے ضیاع اور حادثات کے نتیجے میں معذور ہونے والے افراد پہ شدید تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے موٹر بائیکر پہ زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پہ عمل کریں اور بائیک کی رفتار ہمیشہ 50 سے کم رکھیں اور بائیں لین میں بائیک چلائیں تاکہ دن بدن بڑھتے ہوئے ایکسیڈنٹ کی شرح میں کمی لائی جا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button