‘تحریک انصاف نام ہی چیئرمین پی ٹی آئی ہے’
تفصیلات کے مطانق سابق وزیر اطلاعات محمدعلی درانی کی ’’باخبرسویرا‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے حوالے سے کہا کہ صدر مملکت نے کم سے کم ٹکراؤ کی کیفیت میں آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ضرورت ہے ملک میں جمہوری عمل جاری رکھ سکیں اور ملک میں الیکشن ہوں تاکہ عوام کی منتخب حکومت کو لایا جاسکے۔
اسلام آباد : سابق وزیراطلاعات محمدعلی درانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نام ہی چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وہ مائنس کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطانق سابق وزیر اطلاعات محمدعلی درانی کی ’’باخبرسویرا‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے حوالے سے کہا کہ صدر مملکت نے کم سے کم ٹکراؤ کی کیفیت میں آگے بڑھنے کی کوشش کی ہے، ضرورت ہے ملک میں جمہوری عمل جاری رکھ سکیں اور ملک میں الیکشن ہوں تاکہ عوام کی منتخب حکومت کو لایا جاسکے۔
محمدعلی درانی کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں الیکشن ہونے چاہئیں جو وقت کی ضرورت ہیں، صدرمملکت نےقانون، آئین، جمہوریت کےتقاضے کو آگے بڑھایا ہے، صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر بیچ کا راستہ نکالنے کی کوشش کی ہے۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ صدر کے خط کے نتیجےمیں بھی وہی کچھ ہوگا، جو تاریخ دینے کی صورت میں ہونا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت جیل میں ہیں، تحریک انصاف نام ہی چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وہ مائنس کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کریں گے۔
محمدعلی درانی نے بتایا کہ تحریک انصاف سےڈیل کرنے کیلئےضروری ہے، چیئرمین تمام عمل کاحصہ ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے اہم ہے وہ اپنےاصولوں پر کھڑے رہیں، توقع ہے وہ کوئی ایساراستہ نکال لیں گے جس کے نتیجے میں پورا سیاسی عمل تباہ نہ ہو۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ چند لوگوں سےملاقات ہوئی وہ تمام دباؤ کے باوجودپی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں کہ اداروں سےٹکراؤ نہ ہو۔