صحت

43 جیلوں میں 52 ہزار قیدیوں کی سکریننگ 13 مارچ سے شروع کی جارہی ہے۔سیکرٹری صحت علی جان خان

انیستھزیا کی ٹریننگ لینے والے میڈیکل آفیسر کو ہر سرجری پر 5000 روپے کا اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔علی جان خان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ 11ویں ہیلتھ سی ای اوز/میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کانفرنس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ 13 مارچ سے صوبہ بھر کی 43 جیلوں میں 52 ہزار قیدیوں کی انٹیگریٹڈ سیکریننگ شروع کی جارہی ہیں جن میں ٹی بی، دمہ، موٹاپا، ہیپاٹائیٹس بی اور سی اور حاملہ خواتین کی مکمل سکریننگ کرکے انکو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ علی جان خان نے سی اوز ہیلتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے تعاون سے انیستھزیا مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے میڈیکل افسران کو انیستھزیا کی دوماہ کی ٹریننگ دی گئی ہے۔اس سسٹم کے ذریعے مقامی ہسپتالوں میں سرجری/آپریشن کی سہولت شروع ہوجائے گی اور انیستھزیا کی ٹریننگ مکمل کرنے والے ڈاکٹر کو ہر سرجری کرنے پر 5000 کا اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں انیستھزیا ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل افسروں کو مرحلہ وار انیستھزیا کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ نئے تعینات ہونے والے سی ای اوز ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کی کانفرنس میں EMR، بنیادی مراکز صحت کو بہتر بنانا، جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ، ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنا اور انیستھزیا ٹریننگ سمیت پولیو، کورونا، ڈینگی صورتحال اور ورٹیکل پروگرامز بھی ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا۔کانفرنس میں ادویات کی فراہمی، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ، ایچ آر اور آؤٹ سورسنگ کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔علی جان خان نے ہسپتالوں میں جگہ جگہ آویزاں فلیکسز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی دیواریں خراب نہ کی جائیں۔نمایاں اور مخصوص جگہوں پر فلیکسز آویزاں کی جائیں۔علی جان خان کا کہنا کہ سرکاری ہسپتالوں کے لئے 104 ڈائیلسز مشینیں خریدی جارہی ہیں۔یہ مشینیں ہیلتھ انشورنس پروگرام سے زیادہ استفادہ کرنے والے ہسپتالوں کو فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 20 سے 22 مارچ تک ہسپتالوں میں 5 لاکھ مریضوں کی ٹی بی، دمہ، حاملہ عورتیں اور ہیپاٹائیٹس کی انٹیگریٹڈ سیکریننگ کی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے جس سے کروڑوں روپے بجلی کی مد میں بچائے جا سکیں گے۔ علی جان خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیو میڈیکل ایکوپمنٹس ہر حال میں 25 مارچ تک فعال کیا جائے بعد میں کوئی عزر قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور آئی سی یو میں ڈسپوزیبل بیڈ شیٹس استعمال کی جائیں گی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا کہ ریفارم ایجنڈا کے مکمل نفاذ کے بعد ہسپتالوں کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی گی۔تمام جاری منصوبوں کو ہر حال میں رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔کانفرنس میں سپیشل سیکرٹریز،ڈی جی ڈرگ کنٹرول اور ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈائریکٹرز ای پی ائی، ٹی بی کنٹرول، ہیپاٹائیٹس، ایڈز کنٹرول پروگرامز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز IRMNCH، HCIP اور HISDU نے شرکت کی جبکہ ایم ایس حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button