اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ کا عراقی بندرگاہ ام قصر کا دورہ

بندرگاہ آمد پر افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا استقبال کیا، مشن کمانڈر کی عراق کے بحری حکام سے ملاقاتیں

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا جہاں بندرگاہ آمد پر افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کی عراق کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے عراقی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت بھی کی اور پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا دورہ عراق دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button