کھیل

ایشیا کپ: نیپال کا انڈیا کو جیت کے لیے 231 رنز کا ہدف

پیر کو سری لنکا کے پالیکیلے کرکٹ سٹیڈیم میں انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کی ٹیم 49 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آصف شیخ 58 اور سومپل کامی 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور محمد سراج نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال نے جیت کے لیے انڈیا کو 231 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پیر کو سری لنکا کے پالیکیلے کرکٹ سٹیڈیم میں انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کی ٹیم 49 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آصف شیخ 58 اور سومپل کامی 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انڈیا کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور محمد سراج نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیپال کی جانب سے کُشل بھورتل اور آصف شیخ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور انڈین پیس اٹیک کو دفاعی پوزیشن پر رکھا، تاہم 10 ویں اوور میں کُشل 25 گیندوں پر 38 رنز بنا کر شردل ٹھاکر کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد رویندر جڈیجہ کی سپن بولنگ کے آگے نیپال کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا اور یکے بعد دیگرے بلے باز پویلین روانہ ہوتے گئے۔
132 کے مجموعی سکور پر ان فارم آصف شیخ 58 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔
اس موقع پر لگ رہا تھا کہ شاید نیپال کی ٹیم 200 رنز بھی نہ بنا پائے گی لیکن پھر اس کا لوئر آرڈر انڈین بولنگ کے آگے ڈٹ گیا۔
دپیندرا سنگھ اور سومپل کامی کی 40 رنز کی شراکت داری اپنی ٹیم کے کام آئی۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 29 اور 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیپال کے آخری دو کھلاڑی صرف دو رنز کا اضافہ ہی کر سکے اور یوں پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس میچ میں بھی بارش بھی کی وجہ سے بار بار خلل پڑتا رہا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button