مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی شفٹنگ بارے اجلاس

ٹاؤن پلاننگ ونگ کی فائلز کی سکیننگ کے عمل کا آغاز، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہداف و ٹائم لائن طلب کر لیں۔ ایل ڈی اے پراپرٹیز کے ریکارڈ کی سفٹنگ ناگزیر، جدید طرز پر ڈیجیٹیلائز کر رہے ہیں۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے ریکارڈ سفٹنگ کے متعلق اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے سفٹنگ کے پراسیس میں پیش رفت کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن پلاننگ ونگ کی فائلز کی سکیننگ کے عمل کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ سفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی وسائل و ہیومن ریسورس مہیا کر دیئے گئے ہیں۔اس موقع پرکمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہداف و ٹائم لائن بھی طلب کر لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے پراپرٹیز کے ریکارڈ کی سفٹنگ ناگزیر ہے اور جلد از جلد اسے جدید طرز پر ڈیجیٹیلائز کر رہے ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی‘ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ کیپٹن(ر) شاہمیر اقبال، ایڈیشنل ڈی جی یو پی منور بخاری، ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط اورڈائریکٹر ایل اے سی نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button