
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے 7 پٹواریوں کے معطلی کے احکامات جاری کر دیئے
ترجمان کے مطابق لینڈ ریکارڈ رجسٹر نہ کرنے اور بددیانتی میں ملوث ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ معطل اہلکار جعل سازی اور لینڈ ریکارڈ غائب کرنے میں بھی ملوث پائے گئے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔ ایس ایم بی آر نے 7 پٹواریوں کے فوریمعطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ابتدائی انکوائری کے بعد احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق لینڈ ریکارڈ رجسٹر نہ کرنے اور بددیانتی میں ملوث ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ معطل اہلکار جعل سازی اور لینڈ ریکارڈ غائب کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ۔ مذکورہ اہلکار ریونیو ریکارڈ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے حوالے نہیں کر رہے تھے۔معطل پٹواری تحصیل چونیاں روجھان اور مظفرگڑھ کے سرکلز سے ہیں۔چونیاں سے منشی میر محمد پٹواری ذوالفقار علی اور محمد محمد اجمل معطل کئے گئے۔ روجھان سے قسمت علی پٹواری صیت علی اور شکیل احمد کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔مظفر گڑھ سے منشی شاہد نواز پٹواری کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے معطل پٹواریوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن و بد عنوانی میں ملوث افسران و ا ہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ کالی بھیڑ یں محکمے کے لیے بدنامی کا باعث ہیں۔ سرکاری کاموں میں کوتاہی اور تاخیر برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔