لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن
سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر نشتر وحدت کالونی پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے، ایس پی عثمان ٹیپو
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر وحدت کالونی پولیس نے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی عثمان ٹیپو کا کہنا تھاکہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے۔ جرائم کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔