پاکستانتازہ ترین

اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کے نام قوم کو بتائے جائیں، پی ٹی آئی

نگراں حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نگراں حکومت کے معیشت پر بیانات دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں۔

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ نگراں حکومت کی حالیہ کارکردگی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کے نام قوم کو بتائے جائیں۔
نگراں حکومت کی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نگراں حکومت کے معیشت پر بیانات دھول جھونکنے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ و ذخیرہ اندوزی پر رپورٹ حکومتی نظام کیخلاف چارج شیٹ ہے، سوال یہ ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائیوں کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟
ترجمان کے مطابق ذخیری اندوزوں اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی نگراں حکومت کی محتاج نہیں، ذخیری اندوزوں اور اسمگلرز کیخلاف کارروائی کیلئے پہلے سے ادارے موجود ہیں۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث سیاستدانوں کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کے قیام کا واحد مقصد90روز میں عام انتخابات کا انعقاد ہے ان حکمرانوں کے پاس اپنے اصل فرض کی ادائیگی کیلئے60روز باقی بچے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button