مشرق وسطیٰ

ریلوے لاہور ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری۔

کاروائی کے دوران ریلوے سگنل شاپ کالونی سے 4 جبکہ ڈی ایم او کالونی سے 5 غیر قانونی کنکشن پکٹرے گئے۔ بجلی چوروں کو 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانوں کے علاوہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی ایس ڈپٹی ڈی ایس ریلوے

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن کی طرح ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے بھی بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا گیا۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے شاہد عزیز کے احکامات پر کیا گیا۔ ریلوے کالونیوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال اور ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر پاور اکبر حسین شاہ کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ ایس ایچ او ریلوے پولیس شہزاد سمیت الیکٹریکل عملے نے آپریشن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ آپریشن کے نتیجے میں ریلوے سگنل شاپ کالونی سے 6 جبکہ ڈی ایم او ریلوے کالونی سے 5 غیر قانونی کنکشن پکٹرے گئے۔ کاروائی کے موقع پر بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنے کے علاوہ تاریں بھی قبضے میں لے لیں گئیں جبکہ اس موقع پر ریلوے کالونیوں میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے کوارٹروں کی بھی نشاندہی کی گئی۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے بجلی چوروں کو 5 لاکھ روپے جرمانے کے علاوہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے ڈویژنل سپنٹنڈنٹ ریلوے محمد حنیف گل اور ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عموان مشال کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن کی تمام ریلوے کالونیوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم ریلوے کالونیوں کو بجلی چوری جیسی لعنت سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کی وجہ سے دوسرے ملازمین کو بلوں کی صورت میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے جو کہ کسی صورت بھی جائز نہیں تاہم بجلی چوروں اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button