کھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود پاکستان سے پیچھے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹیموں کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود ٹاپ پر آ گئی ہے

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ہرانے کے بعد فائنل معرکے میں سری لنکا کو چِت کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ابھی بھی پیچھے ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹیموں کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود ٹاپ پر آ گئی ہے۔بھارت سری لنکا کو فائنل میں شکست دینے کے بعد ایشیا کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔دوسری جانب جنوبی افریقا نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی اور سیریز 2-3 سے جیت لی ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے باوجود بھی دوسری پوزیشن پر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقا چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button