اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نا اہل کیا گیا تھا:فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی تا حیات نااہلی کی درخواست پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عقل کے اندھے نواز شریف کے فیصلے کو بنیاد بنا کر عمران خان کو تاحیات ناہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کی تا حیات نااہلی کی درخواست پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عقل کے اندھے نواز شریف کے فیصلے کو بنیاد بنا کر عمران خان کو تاحیات ناہل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ انہیں پتا نہیں کہ نواز شریف اور عمران خان کے فیصلوں میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات نا اہلی کی بنیاد پر پارٹی صدارت سے نا اہل کیا گیا تھا جبکہ عمران خان کو صرف ایک دفعہ سیٹ سے نا اہل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سازش ناکام اور نا مراد ہوگی اور انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ عمران خان کو حقیقی آزادی کی جدو جہد سے پیچھے ہٹانے کے لئے امپورٹڈ حکومت ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے اور اسے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ۔اس بار بھی عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا ڈھکوسلا ناکام و نامراد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام عمران خان کو اپنا لیڈر مانتی ہے اور اسے دوبارہ اپنا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے تیرہ گیدڑوں کی جماعت پی ڈی ایم عمران خان کا عوامی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button