
لیسکو میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، 29افراد گرفتار۔ترجمان لیسکو
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں تیرویں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 445 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔445 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے207ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ29ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں انڈسٹریل 3، زرعی 4،کمرشل21 اور427ڈومیسٹک تھے۔تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو1,237,475 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 54,180,396 (پانچ کڑوراکتالیس لاکھ اسی ہزار تین سو چھیانوے)روپے ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے زرعی اور کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے تفصیل کے مطابق پڈھانہ میں زرعی کنکشن کو74796یونٹس (1,950,676)روپے،چک نمبر39-3Rاوکاڑہ میں زرعی کنکشن کو13135 یونٹس(350,000)روپے،چورواں والی بھکی میں زرعی کنکشن کو پکڑے جانے پر21000 یونٹس(672,000)روپے,اڈہ ملک شاہ مظہرآباد حجرہ شاہ مقیم میں زرعی کنکشن کو38221یونٹس،(1,261,293)روپے،فیروزوالا میں کمرشل کنکشن کو 9270یونٹس(860,000) روپے،مریدوال ٹھوکرنیاز بیگ ہنجروال میں کمرشل کنکشن کو4158یونٹس(277,550) کی رقم چارج کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں تیرہ روز کے آپریشن کے دوران کل5496کنکشن چیک کئے گئے،4848کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے3474درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔کل307ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک12,186,473یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (517,304,533) اکاون کڑورتہتر لا کھ پینتالیس ہزارتینتیس روپے ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔