مشرق وسطیٰ

جرائم پر قابو پانے کیلئے سیف سٹی اور لاہور پولیس کی مشترکہ حکمت عملی

ڈویژنل ایس پیز کے ہیٹ میپ کے ذریعے کرائم کی لوکیشن اور اوقات کار کے مطابق اقدامات کرائم ہیٹ میپ کی روشنی میں فورس کی پٹرولنگ اور تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں 15 کالز ریکارڈ ڈیٹا سےجرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم لوکیشن بارے مدد مل رہی ہے، ایس پی ارسلان زاہد

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):جرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور لاہور پولیس نے مشترکہ حکمت عملی بنا لی ہے۔لاہور پولیس کو تھانے کی سطح پر کرائم ہیٹ میپ فراہم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے لیے سیف سٹی کی جانب سے 15 کالز لوکیشن کی بنیاد پر کرائم ہیٹ میپ بنایا گیا۔شہر کےڈویژنل ایس پیز ہیٹ میپ کے ذریعے کرائم کی لوکیشن اور اوقات کار کے مطابق اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔سیف سٹی، پولیس کو تمام کرائم پیٹرنز اور ملزمان کے حلیہ جات بھی فراہم کر رہی ہے۔کرائم ہیٹ میپ کی روشنی میں فورس کی پٹرولنگ اور تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ہیٹ میپ کی مدد سے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں۔15 کالز ریکارڈ ڈیٹا سےجرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم لوکیشن بارے مدد مل رہی ہے۔سیف سٹی کیمروں،15 کال پر فوری رسپانس اور فیلڈ فورس کی درست تعیناتی سے جرائم پر قابو پایا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button