
ریلوے لاہور ڈویژن کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن۔
آپریشن کے نتیجے میں قبضہ مافیا سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کمرشل و رہائشی زمین واگزار کروالی گئی۔ قبضہ مافیا سے گرینڈ آپریشن کے نتیجے میں 18 مرلہ کمرشل جبکہ 20 مرلہ رہائشی لینڈ واگزار کروالی گئی۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران ناجائز کمرشل شاپس کے علاوہ رہائشی گھر بھی گرا دیئے گئے۔ ریلوے زمین پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے۔ ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ریلوے لاہور ڈویژن کی اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ٹیم نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل اور ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے عمران مشال کی ہدایت پر ہربنس ہورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ اینٹی انکراچمنٹ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران قابضین سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18 مرلہ کمرشل جبکہ 20 مرلہ رہائشی گھروں پر مشتمل زمین واگزار کروالی گئی۔ ریلوے کی زمین پر ناحائز قابضین نے شاپس اور رہائشی گھر بنا رکھے تھے جن کو کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مسمار کردیا گیا۔ اس کے علاوہ فریش قابضین سمیت دیگر ریلوے زمین بھی کلیئر کروالی گئی۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چوہدری تنویر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں ایس ایچ او ریلوے پولیس اشرف وٹو، ابسپیکٹر آف ورکس عابد علی کے علاوہ ریلوے پولیس کی بھاری نفری سمیت ریلوے اہلکاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ٹیم کو معمولی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ قبضہ مافیا کیخلاف کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے حوالے سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور کا کہنا تھا وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کے احکامات کی روشنی میں ریلوے کی زمین پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رکھیں گے اور غیرقانونی قابضین سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے زمینوں کو کمرشل استعمال میں لاکر ادارے کے لیے ریونیو حاصل کیا جائے گا۔