زونگ فورجی کے نئے چیئرمین و سی ای او مسٹرہوؤ جونلی(Huo Junli) نے قیادت سنبھال لی
مسٹر ہوو جونلی نے مسٹر وانگ ہوا کے بعد باضابطہ طور پر قیادت سنبھال لی ہے، جنہوں نے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک CMPak کے سی ای او اور چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ فورجی(Zong 4G)کی قیادت میں اہم تبدیلی لاتے ہوئے مسٹرہوؤ جونلی(Huo Junli) کو کمپنی کا چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر کیا گیاہے۔
مسٹر ہوو جونلی نے مسٹر وانگ ہوا کے بعد باضابطہ طور پر قیادت سنبھال لی ہے، جنہوں نے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک CMPak کے سی ای او اور چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ مسٹر وانگ ہوا CMCC میں واپس آ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیم کے اندر ایک نیا کردار ادا کریں گے۔مسٹر ہوو جونلی نے بیجنگ یونیورسٹی آف پوسٹس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور ژیان جیاؤٹونگ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔
مسٹر ہوو جونلی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں تقریباً تین دہائیوں کے تجربے کے ساتھ ایک وسیع اور متنوع پس منظر رکھتے ہیں۔ ان کا کیریئر، جو 1997 میں شروع ہوا تھا، CMCCمیں قابل ذکر کردارکے طورپر جانا جاتاہے۔ جس میں قائدانہ عہدوں جیسا کہ NOMC اور چائنا موبائل شانسی صوبے کی کمپنی کے لیے انفارمیشن سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی شامل ہیں۔2017 میں انہوں نے بورڈ ممبر اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر (CTO) کے طور پر اپنے کیریئر کو مزید آگے بڑھایا۔
زونگ فورجی کی قیادت سنبھالنے پر بات کرتے ہوئے مسٹر ہوو جونلی نے کہاکہ،”زونگ فورجی میں اس نئے باب کو شروع کرنے پرمیں بہت خوش ہوں۔ اپنی پندرہ سالہ تاریخ میں کمپنی نے مسلسل غیرمعمولی نتائج فراہم کرنے،دائرہ کار کو بڑھانے، چیلنجز سے بہادری کے ساتھ نمٹنے اوراپنی ثابت قدمی کے لیے اچھی شہرت حاصل کی ہے۔ میں پورے خلوص کے ساتھ اپنے سفر کو عمدگی کی طرف لے جانے اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کی صنعت کوترقی دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔“
زونگ فورجی اس اہم تبدیلی سے مسٹر ہوو جونلی کی بصریت انگیز قیادت کا منتظر ہے جس کا مقصد ٹیلی کمیونیکیشن کی غیرمعمولی سروسز کی فراہمی اور مارکیٹ میں جدت لانے کے اپنے عزم کو آگے بڑھانا ہے۔ مسٹر ہوو جونلی کا بھرپور تجربہ اور مہارت کمپنی کی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہونگے۔