لیسکو میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،29.17 ملین کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر 184.40 ملین کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے97 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.31ملین اورایسٹرن سرکل میں 96 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.52 ملین کی ریکوری کی
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے آٹھویں روز997 ڈیفالٹرز سے29.17ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے97 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.31ملین اورایسٹرن سرکل میں 96 ڈیڈڈیفالٹرز سے4.52 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 124 ڈیفالٹرزسے5.56ملین اور ساؤتھ سرکل میں 97ڈیفالٹرز سے2.04ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 53ڈیفالٹرزسے2.11ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 67ڈیفالٹرز سے1.84ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 256ڈیفالٹرز سے3.76ملین جبکہ قصور سرکل میں 207ڈیفالٹرزسے5.03ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو حکام نے سات روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر7088 ڈیفالٹرز سے184.40 ملین روپے کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 746 ڈیفالٹرز سے25.42 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 948 ڈیڈڈیفالٹرز سے27.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 888 ڈیفالٹرزسے32.41ملین اور ساؤتھ سرکل میں 541ڈیفالٹرز سے13.91ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 403ڈیفالٹرزسے9.63ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 743ڈیفالٹرز سے20.57ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 1038ڈیفالٹرز سے15.11ملین جبکہ قصور سرکل میں 1781ڈیفالٹرزسے39.63ملین کی ریکوری کی گئی۔