مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ آپریشن

سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر جوہر ٹاون پولیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے، ایس پی عمارہ شیرازی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ آپریشن کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر جوہر ٹاون پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا۔ پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سےچوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ناصر اور غلام حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھاکہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے۔ جرائم کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button