
نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کا واپڈا ہاؤس کا دورہ
بجلی چوری اورنادہندگان کے خلاف کامیاب مہم پر لیسکو حکام کی تعریف،چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے آج واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سمیت ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر ایچ آرآضیہ شعیب، جی ایم ٹیکنیکل عامر یٰسین،ڈائریکٹر ایڈمن میاں محمد افضل،چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران اور چیف لاء آفیسر موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے وفاقی وزیر کو لیسکو کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی جبکہ تمام شعبوں کے سربراہان نے بھی وفاقی وزیر برائے توانائی کو اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔جنرل منیجر آپریشن نے AMIمیٹرز کے حوالے سے بتایا،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر نے بجلی چوروں کیخلاف جاری کمپئین اور ریکوری بارے آگاہ کیا ساتھ ہی ساتھ کورٹ کیسز کے بارے بھی بتایاجو کہ عدالتوں زیرالتواء کا شکار ہیں، ڈائریکٹرڈائریکٹر ایچ آر نے لیسکو میں ایمپلائز کی تعداد اور کمی بارے آگاہ کیا،چیف فنانس آفیسر نے کمپنی کی فنانشل معاملات بارے بتایا،نگران وفاقی وزیر کو لیسکو لیبر یونین کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف جاری لیسکو مہم کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی اور ریکوری کے معاملے میں لیسکو کی کارکردگی دیگر ڈسکوز سے بہت آگے ہے تاہم اس میں مزید تیزی لائی جائے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی مجرم ہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے اور قانونی تقاضے پورے کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔