اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آر آئی یو جے کے زیر اہتمام سینئر صحافی خالد جمیل کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ ،

خالد جمیل کی گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔۔۔مقررین

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ انٹرنیشنل وائس آف جرمنی فائزہ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سینئر صحافی بیورو چیف آے بی این نیوز خالد جمیل کی ایف آئی اے کی جانب سے گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی احتجاجی مظاہرے میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس غیر قانونی گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے خالد جمیل کی گرفتاری غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گرفتاریاں صحافیوں کو حق آور سچ لکھنے سے نہیں روک سکتیں ،ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے احتجاجی مظاہرے سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ،آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا،آر ائی یو جے کے نائب صدور چوہدری شاہد اجمل ،اظہار نیازی ،قائم مقام سیکرٹری پریس کلب وقار عباسی ،سیکرٹری فنانس نیئر علی ،ڈان نیوز کے بیورو چیف افتخار شیرازی ،نیوز ون کے بیورو چیف کاشف رفیقِ ودیگر نے بھی خطاب کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ خالد جمیل کی گرفتاری سے پوری صحافتی برادری کو پیغام دیا گیا ہے یہ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ہم نے آمریت کے دور دیکھے ہیں اب بھی اس طرح کے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے آئے ہیں ادارے ہماری تاریخ پر نظر ڈال لیں اور اس طرح کے اقدامات سے باز رہیں ،آر ائی یو جے کے صدر عابد عباسی نے کہا کہ خالد جمیل کی گرفتاری میں قانونی پہلوؤں کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے ہم خالد جمیل کے ساتھ کھڑے ہیں صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ خالد جمیل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر کے جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے جس سے اس کے اہل خانہ شدید تکلیف میں ہیں ،خالد جمیل کے کیس کو لیکر آخری حد تک جائیں گے آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے تو صحافیوں کو اس طرح کی کاروائیوں کا سامنا رہا ہے ہمارے سینئرز نے آزادی صحافت کے لیے کوڑے کھائے ،جیلیں برداشت کیں لیکن آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا ،خالد جمیل کی رہائی تک جد و جہد جاری رہے گی بیورو چیف ڈان نیوز افتخار شیرازی اور بیور چیف نیوز ون کاشف رفیقِ نے کہا کہ موجودہ وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی بھی ایک صحافی ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں ان کی طرف سے خالد جمیل کی گرفتاری کے حوالے رد عمل سامنے نہیں آیا ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ عہدہ عارضی ہے کل پھر آپ نے ہمارے ساتھ ہونا اس لیے آپکو صحافی برادری کا ساتھ دینا چاہیے نیشنل پریس کلب کے قائمقام سیکرٹری وقار عباسی نے کہا کہ خالد جمیل کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے .

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button