
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد
بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ڈاکٹر انوش مسعود نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے ۔
لا ہو ر پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد کیا گیا ۔تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ میں ڈویژنل ایس پیز کی شرکت تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، زیادتی، جائیداد اور چیک ڈس آنر کے 22مقدمات زیر بحث آئے تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیامدعی اکرام الحق نے بیٹیوں کے بازیابی جبکہ مدعی ندیم ڈبل مرڈر کیس کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوا،مدعیہ شاہدہ بیگم قتل، مدعی محمد ریاض اقدام قتل جبکہ سکندر علی ڈکیتی کے مقدمہ کی تفتیش تبدیلی کےلئے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کیے۔ڈاکٹر انوش مسعود نے چند مقدمات میں ناقص تفتیش پر تفتیشی افسران کو وارننگ دی اور شوکاز نوٹس جاری کیے ۔
دوران تفتیش میرٹ پر سمجھوتہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔