مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کے ڈولفن سکواڈ/پی آر یو کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

ڈولفن پولیس کے ہاتھوں 97 اشتہاریوں سمیت 594 عادی ملزمان اور 69 عدالتی مفرور ان کو گرفتار ڈولفن اہلکار حافظ نعمان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس

لاہو ر پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہور بلال صدیق کمیانہ کی راہنمائی میں ڈولفن سکواڈ/پی آر یو نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ /پی آریو نے ماہ مئی کے دوران ایمر جنسی 15پر7810 شہریوں کوریسیکو کیا۔اس دوران ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر ریسپانس ٹائم اوسطاََ 5 سے 7 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ڈولفن پولیس نے 97 اشتہاریوں سمیت 594 عادی ملزمان اور 69 عدالتی مفرور ان کو گرفتار کیا۔اسی طرح دوران پٹرولنگ 58 سٹریٹ کریمنلز وسنگین جرائم میں ملوث 1373 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ/پی آر یو نے گزشتہ ماہ 14لائیو پولیس مقابلے کیے اور خطرناک ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
ترجمان نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 51 ناجائز پستول اور9 رائفلز برآمد کی گئیں۔اس دوران ہوائی فائرنگ و آتشبازی کرنیوالے 12 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 46 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کروائے گئے۔
ترجما ن نے کہا کہ ہیلپ لائن 15 پر ریسپانس کرتے ہوئے 78 نوسر بازوں و چوروں سے 39 موبائل فون برآمدکئے گئے۔مزید براں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 24452 وہیکلز،موٹر سائیکلزاور 30495 اشخاص کو چیک کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ/پی آر یو نے ماہ مئی میں 421 چوری شدہ گاڑیاں و موٹرسائیکلیں برآمد کیں اور 101 ون ویلرز گرفتارکئے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈولفن اہلکار حافظ نعمان فرائض کی سرانجام دہی میں 27مئی کو زخمی ہوئے جو بعدمیں زخموں کی تاب نہ لا کر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائض ہوئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button