
رہنما پیپلزپارٹی عزیر الرحمان چن 61 کروڑ 26 لاکھ روپے کے نادہندہ، جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ
عزیر الرحمان چن کی ملکیتی رحمان سٹیل مل لیسکو کی 25 کروڑ 94 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ صدیق آئرن انڈسٹری نے لسیکو کے 35 کروڑ 31 لاکھ روے ادا کرنے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لیسکو کا پنجاب حکومت کی معاونت سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں لیسکو ٹیم نے چیف انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ضلعی حکومت کے افسران کے ہمراہ عزیر الرحمان چن کی ملکیتی اقرا کولڈ سٹوریج کا دورہ کیا، عزیز الرحمان چن لیسکو کی 61 کروڑ 26 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، عزیر الرحمان چن کی ملکیتی رحمان سٹیل مل لیسکو کی 25 کروڑ 94 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ صدیق آئرن انڈسٹری نے لسیکو کے 35 کروڑ 31 لاکھ روے ادا کرنے ہیں ، ملزم نے اپنی دونوں فیکٹریاں ڈیفالٹز ظاہر کرکے بند کر دیں جبکہ لیسکو کے واجبات ادا نہیں کیے بعد ازاں عزیر الرحمان چن نے اقراء کولڈ سٹوریج کے نام سے کارروبار شروع کیا جس پر اپنی عزیز کے نام پر بجلی کا کنکشن لگوا لیا تاہم اس کنکشن کو منتقطع کردیا گیا ہے، دوسری جانب واجبات کی وصولی کے لیے عزیز الرحمان چن کی پراپرٹی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف انجینئر آپریشن سرور مغل ، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفراقبال ، ایس ای شالیمار عمر بلال اور پبلک ریلیشن آفیسر رائے مسعود کھرل موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور تحصیلدار نوریز ہمایوں بھی موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر چیف انجینئر آپریشنز سرور مغل کا کہنا تھا ملزم نے عدالت کو گمراہ کرکے ہمارے افسران کے وارنٹ جاری کروائے ہیں، ہم قومی مفاد کی جنگ عدالتوں میں بھی لڑیں اور ہر حال میں تمام نادہندگان سے وصولی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ترجمان لیسکو رائے مسعود کھرل نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ، میڈیا نے بجلی چوری کے خلاف آگاہی فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔