مشرق وسطیٰ

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں ممتاز خان، شہزار خان، شیس خان اور عبدالرحمان شامل۔گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کر دیا۔
ملزمان موضع نون اسلام آباد میں ایکوائر کی گئی اراضی کے بدلے شکایت کنندہ کے معاوضے کے غبن میں ملوث تھے۔ملزمان نے 83 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد کی۔
کرپشن اور دہوکہ دہی میں سی ڈی اے کے اکاؤنٹس آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر احسان حیدر بھی شامل۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ڈی اے اہلکاروں کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقدمے کی تفتیش سب انسپیکٹر کاشف ریاض اعوان ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button