مشرق وسطیٰ

چہلم حضرت امام حسین ؑ و حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کیلئے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ

عزاداران و زائرین کی حفاظت کیلئے تین درجاتی سکیورٹی حصار کو یقینی بنایا گیا اور عزاداروں اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین ؑ و حضرت داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کیلئے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے ۔ لاہور پولیس کی جانب سے 20صفر کی مناسبت سے شہر بھر میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ عزاداران و زائرین کی حفاظت کیلئے تین درجاتی سکیورٹی حصار کو یقینی بنایا گیا اور عزاداروں اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد ہی جلوس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ مرکزی جلوس کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ پولیس افسران منتظمین عزاداری جلوس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور جوان نے انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی کی اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ،داتا دربار اور ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ کی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ عزاداروں اورزائرین کی سکیورٹی یقینی بنانے اور چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک ڈیوائسسزکا استعمال یقینی بنایا گیا اور مرکزی عزاداری جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی گئی۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت لاہورپولیس کی اہم ذمہ داری ہے اور لاہور پولیس قیام امن کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔ انہوں نے عزاداروں اور زائرین سے اپیل کی تھی کہ چیکنگ کے مراحل میں پولیس آفشیلز سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button