پاکستانتازہ ترین

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

شہر میں چیئرمین کی 4 نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہو گا جب کہ وائس چیئرمین کی 2 اور 3وارڈ کونسلر کی نشستیں بھی شامل ہیں۔

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 7 جنرل نشستوں پر الیکشن 5 نومبر کو ہو گا۔
شہر میں چیئرمین کی 4 نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہو گا جب کہ وائس چیئرمین کی 2 اور 3وارڈ کونسلر کی نشستیں بھی شامل ہیں۔
مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخاب 20 اکتوبر کو ہو گا۔کراچی میں ٹاؤن اور یوسی کی 101 مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔
خواتین کی مخصوص نشستوں میں 3ٹاؤن اور 20 یوسیز میں ضمنی انتخاب ہو گا۔ لیبر کی ٹاؤن میں ایک اور یوسیز میں 2 مخصوص نشستوں کے لیے ووٹنگ ہو گی۔
نوجوانوں یوسیز کی 7 مخصوص نشستوں پر انتخاب ہونا ہے جب کہ ٹاؤن میں10 ٹرانس جینڈر ،2 معذور افراد کی مخصوص نشستوں پرانتخاب ہو گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button