
گورنمنٹ وحدت کالونی میں نوجوان طالبات میں مستقبل میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لِئے سیمینار کا انعقاد کِیاگیا۔
حنا بٹ صاحبہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرطالبات کو گھر میں شجر کاری کی اہمیت کواجاگر کیااورطالبات کوقائدانہ کردار اداکرنےکامشورہ دیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)تقریب میں طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طالبات نےقومی یکجہتی کےملی نغمے پیش کیئے۔ تقریب کی مہمان خصوصی حنا پرویز بٹ تھیں۔انکا کہنا تھاکہ خواتین معاشرے کے لیے تبدیلی لانے کی بہترین محرک کاکردار ادا کر رھی ہیں۔حنا بٹ صاحبہ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرطالبات کو گھر میں شجر کاری کی اہمیت کواجاگر کیااورطالبات کوقائدانہ کردار اداکرنےکامشورہ دیا۔تقریب کے سپیکر محترم مزمل محمود بٹ صاحب کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شعبہ خواتین کے بغیر مکمل نہیں۔ ڈائریکٹرکالجز کا کہنا تھا کہ طالبات ملک کی طاقت ہیں ۔ان کےبغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔
کالج ھذا کی پرنسپل مسز فرح ملہی صاحبہ کا کہنا تھاکے عورت سے ہی کائنات,زندگی میں اور ملک میں رنگ ہیں. تقریب کے اختتام میں شرکاءنےپودےلگاۓاورمہمانات میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئی.