کان کنی سے منسلک کاروباری افراد کی لیے رولز میں ایسی ترامیم لاٸ جائیں جس سے انکو کام کرنے میں آسانی ہو اور پائیدار کان کنی ممکن ہو سکے، سید نجف اقبال
اجلاس میں سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال نے کاروبار دوست کان کنی کا فروغ دینے پر زور ڈالا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سیکرٹری معدنیات سید نجف اقبال نے کاروبار دوست کان کنی کا فروغ دینے پر زور ڈالا اور مائنگ کنسیشنز رولز میں حکومت کی راک سالٹ پالیسی کے متطابق تبدیلیاں لانے کی ہدایت جاری کر دی۔ سیکرٹری معدنیات کا کہنا ہے کہ ریونیو بڑھانے کے لیے کان کنی سے منسلک کاروباری افراد کی لیے رولز میں ایسی ترامیم لاٸ جائیں جس سے انکو کام کرنے میں آسانی ہو اور پائیدار کان کنی ممکن ہو سکے۔
ڈی جی معدنیات کی لائم سٹون کی لیزوں کو لمبے عرصے کے لیے بذریعہ نیلامی تجدید کرنے کی تجویز کر دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وقاص راشد، ڈی جی معدنیات اشتیاق حسینن ، ڈائریکٹر لائسنسنگ چوہدری ارشاد، اللہ یار ڈرایکٹر سمال مائنز ، ڈرائکٹر جی آئ ایس آفتاب احمد ، ڈیپٹی ڈرائکٹر اعجاز ہدایت اور محکمے کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔