مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 12 ربیع الاول کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی محفل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی۔ تمام ضروری مقامات پر اضافی کیمروں اور سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے مانیٹرنگ کی جائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 12 ربیع الاول (عید میلادالنبی ﷺ) کیلئے مشترکہ سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیئے۔
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر بھر کی محفل میلاد، جلوسوں اور ریلیوں کی 24 گھنٹے کوریج ہو گی۔ تمام ضروری مقامات پر اضافی کیمروں اور سیف سٹی موبائل کمانڈ وہیکل سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ پولیس و دیگر اداروں کے نمائندے سیف سٹی سنٹر میں ڈیوٹی دیں گے۔
ایس پی اویس شفیق کا کہنا ہے شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button