چترال کو پینے کی صاف پانی فراہم کرنے والا پایپ لاین سڑک کے بیچ سے نکال کر اسے محفوظ کنارے منتقل کرنے پر کام کا اغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گولین کے قدرتی چشموں سے چترال ٹاون کے چالیس ہزار سے زیادہ ابادی کیلیے پینے کی صاف پانی تیرہ سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے پایپ لاین کے ذریعے لایا تھا۔
چترال پاکستان (گل حماد فاروقی )چترال ٹاون کو تیرہ سال پہلے گولین کے قدرتی چشموں سے جو پینے کی صاف پانی کو پایپ لاین میں سڑک کے کنارے لایا گیا تھا یہ سڑک کشادہ ہونے کی وجہ سے وہ پایپ سڑک کے درمیان میں اگیا۔اسے سڑک کی بیچ سے نکال کر محفوظ کنارے پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ بھاری گاڑیوں کی وجہ سے یہ پایپ بھی نہ ٹوٹے اور پانی لیک ہونے کی صورت میں تارکولی سڑک کو بھِی نقصان نہ پہنچے ۔
تفصیلات کے مطابق گولین کے قدرتی چشموں سے چترال ٹاون کے چالیس ہزار سے زیادہ ابادی کیلیے پینے کی صاف پانی تیرہ سال قبل محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے پایپ لاین کے ذریعے لایا تھا۔اس وقت یہ سڑک صوبایی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پاس تھا جو بعد میں وفاقی محکمہ این ایچ اے یعنی نیشنل ہای وے اتھارٹی کو حوالہ ہوا۔ سڑک پرٹریفک کا رش زیادہ ہونے اور بڑھتی ہوی ابادی کی ضرورت کے مطابق اس سڑک کو کشادہ کیا گیا۔ جس وقت یہ پایپ لاین لایا جارہا تھا اس وقت اسے سڑک کے کنارے پہاڑ کے دامن میں سے گزارا گیا تھا مگر سڑک کشادہ ہونے کے بعد اب یہ پایپ سڑک کے درمیان میں اگیا اور خدشہ تھا کہ مال بردار گاڑیوں اور بھاری ٹرکوں کی گزرنے کی وجہ سے یہ پایپ ٹوٹ کر تارکولی سڑک کو بھی نقصان پہنچایے اور لوگ بھی پینے کی پانی سے محروم رہیں گے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے اس پایپ کو محفوظ جگہہ منتقل کرنے کیلیے انتیس کروڑ روپے کا تحمینہ لگایا اور اس کا ٹنڈرکروایا۔ ضروری کاروای کے بعد اب اس پایپ لاین کو سڑک کے بیچ سے نکال کر محفوظ جگہہ منتقل کرنے پر کام کا اغاز ہوگیا ہے۔ پی پی سی کے پشاور پایپ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے پراجیکٹ منیجر حسن خان کا کہنا ہے کہ جلد سے جلد اس پایپ کو محفوظ جگہہ شفٹ کرے تاکہ عوام کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
تعمراتی کمپنی کے ڈایریکٹر فہد اعظم کے مطابق اس پایپ لاین کو شفٹ کرنےسے ایندہ کیلیے بھی اس سڑک پر بھاری گاڑیاں گزرنے کی وجہ سے ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہے گا اور لوگوں کو پینے کی پانی کی فراہمی بھی باقاعدگی سے جاری رہے گی۔
گولین کے قدرتی چشموں سے یہ پایپ لاین باییس کلومیٹر بونی سڑک کے کنارے چترال ٹاون لایا گیا تھا اب اس میں تین ہزار میٹر سے زیادہ نیا پایپ استعمال ہوگا اور باقی جگہہ میں پرانا پایپ نکال کر اسے سڑک کے کنارے منتقل کیا جارہا ہے تاکہ ایندہ اسے ہر قسم کے حطرات سے محفوظ رکھا جایے۔ واضح رہے کہ اس پایپ لاین کو ایک حاص قسم کے راڈ سے ویلڈنگ کرنے کے بعد اس پر تارکول کی پلستر اور مضبوط سلوشن ٹایپ بھی لگایا جارہا ہے تاکہ زنگ لگنے سے بھِی محفوظ رہے۔