مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی عید میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد

اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلامؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپؐ کے اسوہ حسنہ میں امت کے لئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدمیلاالنبیؐ امت مسلمہ کے لئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پیغمبر اسلامؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپؐ کے اسوہ حسنہ میں امت کے لئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔
صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہامام الاانبیاء ﷺ کا یوم ولادت جوش و جذبے، محبت اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ آپؐ نے اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ سے دنیا کی کایا پلٹ دی، مختصر مدت میں بے مثال سماجی و معاشی نظام دیا۔
آپؐ نے امن و آشتی، احترام انسانیت، مساوات، عفودر گزر اور عدل کا درس دیا۔
حضور اکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انسانیت آپؐ کی زندگی اور تعلیمات سے سبق سیکھ کر کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن وسنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے مبارک دن ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے کا اعادہ کرنا ہے۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ باہمی اختلافات بھلا کر ملکر آگے بڑھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button