مشرق وسطیٰ

پنجاب: 24 گھنٹوں میں آشوبِ چشم کے 15ہزار 105کیسز رپورٹ

رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 79 ہزار چھ سو 90 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب میں آشوبِ چشم کی صورتِ حال مزید بگڑنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال آشوبِ چشم کے 3 لاکھ 79 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال صرف لاہور میں آشوبِ چشم کے 22 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوبِ چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔
پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آشوبِ چشم کے ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے۔
دو روز قبل محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتے کو اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button