اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مستونگ اور ہنگو میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شدید مذمت

ایوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستونگ اور ہنگو میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور ان کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button