
پولیس ٹریننگ سکول کے زیر تربیت ٹریفک پولیس افسران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
اس دوران افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔ افسران کو میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں زیر تربیت ٹریفک پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں ایڈوانس کلاس کورس کے 300 سے زائد زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران شریک تھے۔اس موقع پر شفٹ کمانڈر ڈی ایس پیز نے سیف سٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف شعبوں کا دورہ کروایاکیا گیا۔وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سینٹر کا دورہ کروایا گیا۔افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔افسران کومیڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔ٹریفک پولیس افسران نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور منظم ٹریفک بھاؤ کیلئے سیف سٹی کیمرے ناگزیر ہیں۔سیف سٹی کا جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم ٹریفک پولیس کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔