جنرل

پاکستان میں ٹریفک قوانین کی وہ 7 خلاف ورزیاں جو بہت عام ہیں

ملک کی ٹریفک پولیس سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے اپنے قوانین کے تحت چالان اور جرمانے تو کرتی ہے لیکن عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی میں کمی اس مسئلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان کے بڑے شہروں سے چھوٹے قصبوں تک بڑھتی ٹریفک نے سب کو پریشان کر رکھا ہے۔ جہاں یہ ماحولیاتی، صوتی آلودگی کا سبب بنتی ہے وہیں سڑکوں پر بے ہنگم انداز سے دوڑتی ٹریفک منٹوں کے سفر کو گھنٹوں میں تبدیل کر دیتی ہے۔
کراچی، لاہور اسلام آباد جیسے ملک کے بڑے شہروں میں تو یہ مسئلہ عام ہے۔ ملک کی ٹریفک پولیس سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے اپنے قوانین کے تحت چالان اور جرمانے تو کرتی ہے لیکن عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی میں کمی اس مسئلے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
دوسرا مسئلہ ہمارے معاشرے میں ڈرایئونگ لائسنس کے حصول کے وقت ٹریفک قوانین اور سڑک پر گاڑی، موٹر سائیکل چلانے کی مناسب سمجھ اور سڑک پر چلتے دوسرے افراد کے حقوق کے متعلق کم علمی بھی ہے۔
ہماری شاہراؤں پر غلط پارکنگ، بنا ہیلمٹ کے موٹر سائیکل اور بنا سیٹ بیلٹ پہنے کار چلانا، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال عام بات ہے اور ان کی خلاف ورزی پر ہم آئے دن سڑکوں، چوراہوں پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو لوگوں کے چالان کاٹتے اور الجھتے دیکھتے ہیں۔
پاکستان میں ہر شہری جہاں خود کو ایک منجھا ہوا سیاستدان اور ایک اچھا کرکٹر سمجھتا ہے وہیں اسے یہ گمان بھی ہے کہ اس کو ٹریفک قوانین پر بھی دسترس حاصل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button