تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او شفقت فیض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر کاروائی، راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث132جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا
لزمان کے قبضہ سے 04کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا، بہترین کارکردگی پر سینئر پولیس افسران نے کوہسار پولیس ٹیموں کو شاباش دی، پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04گروہوں کے12 ملزمان کو گرفتار کیا
اسلام آباد پاکستان (انٹرنیشنل نمائندہ وائس آف جرمنی):ایس ایچ او کوہسار شفقت فیض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ موثر کاروائیاں.تھانہ کوہسار پولیس ٹیموں نے ماہ ستمبر کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث132جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا.ملزمان کے قبضہ سے 04کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا، بہترین کارکردگی پر سینئر پولیس افسران نے کوہسار پولیس ٹیموں کو شاباش دی، پولیس ٹیموں نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04گروہوں کے12 ملزمان کو گرفتار کیا.
تھانہ کوہسار کے دو مقدمات میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کولوٹنے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان ثناب خان اورزوہیب کو گرفتارکرلیا،اسی طرح چار مقدمات میں اسلحہ کی نوک پر شہریوں کولوٹنے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان دانیال اکرم اور محمد عرفان کو گرفتار کیا ،پانچ وارداتوں میں ملوث "دانی مرشد "گروہ کے تین ملزمان احسن علی ،محمد حشام اور محمد دانش کو گرفتار کیا،ملزمان تھانہ آبپارہ ،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں بھی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے.
افغان سفارت خانہ پر تعینات گارڈ کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی بھی بر آمد کر لی گئی، چوری کی وارداتوں میں ملوث افغان گینگ کے 05 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18 لاکھ روپے برآمد کئے گئے، یہ گینگز مختلف تھانہ جات میں درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7عدد پستول معہ ایمونیشن ،5305گرام ہیروئن اور 85لیٹر شراب برآمد کی گئی، سنگین و دیگر جرائم میں ملوث30اشتہاری وعدالتی مفروران کوگرفتار کیاگیا، کوہسارپولیس نے اسی عرصہ میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 101بھکاریوں کو گرفتار کیا .
اسی عرصہ کے دوران 165مقدمات کو یکسو کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے، اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او شفقت فیض معہ پولیس ٹیموں کوشاباش دی گئی ،