اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صوبہ پنجاب میں آشوب چشم (آنکھوں کی بیماری) کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آشوب چشم ایک ایسا مرض ہے جو عام طور پر 8 سے 10 دنوں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

لاہور پاکستان(سید عاطف ندیم وائس آف جرمنی):‌پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آشوب چشم (آنکھوں کی بیماری) کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 2 سو 69 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 36 اضلاع میں آنکھوں میں انفیکشن کے کل3 لاکھ 94 ہزار7 سو 95 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آشوب چشم ایک ایسا مرض ہے جو عام طور پر 8 سے 10 دنوں میں خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
محکمہ صحت نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ ’انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور صحت یابی میں مدد کے لیے آنکھوں کے مناسب حفظان صحت کو برقرار جائے۔‘
’بشمول صاف پانی سے باقاعدگی سے دھونا، تیز دھوپ سے تحفظ، اور دھول اور گندگی سے بچانا۔’
صوبہ پنجاب میں رواں برس کے آغاز سے اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 57 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تیزی سے پھیلنے والے اس انفیکشن سے آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، ان میں نہ صرف خارش ہوتی ہے بلکہ یہ بہنے بھی لگتی ہیں۔
یہ بیماری نہ صرف ہاتھوں کے ذریعے پھیلتی ہے بلکہ کھانسی اور چھینک سے بھی ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے جمعرات سے تمام سکولوں کو جمعرات سے اتوار بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان ذوالفقار علی نے کہا تھا کہ ’سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button