کاروبار

ہونڈائی نے پاکستان کی پہلی ہائی برڈ ایس یو وی ہو نڈائی سانٹا ایف ای مارکیٹ میں لانچ کردی

ملک بھر میں Hybrid Santa FE Hyundai کے دو ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں ایک Smart Santa FE جس کی قیمت12,990,000رکھی گئی ہے جبکہ دوسرا ماڈل Signature Santa FE ہے جس کی قیمت 14,699,000 رکھی گئی ہے۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان کی تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ (HNMPL) نے اتوار کے روز مقامی طور پر اسمبل شدہ پاکستان کی پہلیD-SUV ہائبرڈ گاڑی Santa FE Hyundaiمارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرد ی ہے ۔
ملک بھر میں Hybrid Santa FE Hyundai کے دو ماڈلز متعارف کروائے گئے ہیں ایک Smart Santa FE جس کی قیمت12,990,000رکھی گئی ہے جبکہ دوسرا ماڈل Signature Santa FE ہے جس کی قیمت 14,699,000 رکھی گئی ہے۔
حالیہ کچھ ہفتوں سے پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میںHNMPL کی جانب سے ایک ہائی ٹیک پروڈکٹ کے لانچ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا جو اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے Hybrid Santa FE Hyundai اب باقاعدہ طورپر لانچ کر دی گئی ہے اور یہ یقینی طور پر ملک کے آٹو سیکٹر میں HNMPL کی پوزیشن کو مزید بہتر بنائے گی۔

ملک کی معاشی صورتحال میں درپیش چیلنجز کے باوجودHNMPLپاکستانی مارکیٹ میں جدید گاڑیاں متعارف کرانے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے۔ بے مثال کارکردگی،شاندار ڈیزائن اور ہائبرڈ ٹیکنالوجی پر مبنی Santa FE Hyundai پاکستان کی SUV مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہے۔
لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ (HNMPL) کے سی ای او حسن منشا نے کہا کہ ” ہم Hybrid Santa FE کی صورت میں پاکستان میں اپناپانچواں (CKD) یونٹ متعارف کروانے پر بہت خوش ہیں۔ اس لانچ کے ساتھ ہم پاکستانی SUV مارکیٹ میںاپنے صارفین کو مختلف اقسام کی اعلیٰ معیار کی گاڑیاں فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مستحکم کر رہے ہیں”۔

Hybrid Santa FE Hyundaiپاکستانی مارکیٹ میں اپنی ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور ایندھن کی کارکردگی کے باعث بے مثال ہے۔ پاکستان کی پہلیAWD 7 سیٹوں والی -D SUVکے طور پرSanta FE Hyundai بڑی فیمیلز اور ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے شعور رکھنے والے آٹوصارفین کی ضروریات کو یکساں طور پر پورا کرتی ہے۔
ایک مکمل لگژری SUV کے طور پر Hybrid Santa FE Hyundai ایک پریمیم ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے اور اس کا ٹربو چارج انجن بہترین کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔Hyundai ہمیشہ سے اپنی جدید حفاظتی خصوصیات کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی حفاظت کو ترجیح دیتی ہیں۔

Hybrid Santa FE Hyundaiایک شاندار ہائبرڈ SUV ہے جو پاکستان میں ڈرائیونگ کے تجربے کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے لگژری اور حفاظت کو یکجا کرتی ہے۔
Santa FE Hyundaiکی لانچ کے ساتھ ہنڈائی نشاط موٹرپرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کے وہ مستقبل میں بھی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے جدید اور شاندار سہولیات پر مبنی گاڑیاں فراہم کرتی رہے گی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button