
پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کے صحت مند مستقبل کا یقین ہے۔ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر
پولیو لاعلاج ہے۔ دو قطرے پلا کر بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے دیں اور انہیں دوسروں کا محتاج ہونے سے بچائیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پولیو لاعلاج ہے۔ بچوں کو پولیو سے بچانے کےلئے انہیں قطرے ضرور پلائیں۔ بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے دیں اور دوسروں کا محتاج ہونے سے بچائیں۔ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کے صحت مند مستقبل کا یقین ہے۔پولیو سے پاک پاکستان کے لئے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ صحت مند زندگی ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ بچوں کو عمر بھرکی معذوری سے بچائیں۔
پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم پیر 2 اکتوبر سے شروع ہے ۔ روالپنڈی ، لاہور اور فیصل آباد میں انسداد پولیو مہم سات دن، دوسرے اضلاع میں پانچ دن جاری رہے گی۔ پنجاب میں انسداد
پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ورکرز قوم کے ہیرو ہیں جو دشوار راستوں اور دور دراز علاقوں میں جا کر نئی نسل کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے قطرے پلاتے ہیں۔رواں پولیو مہم میں 2 لاکھ 4 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔
والدین پولیو ورکرز سے تعاون کرکے اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں۔ بین الاضلاعی راستوں ، ریلوے سٹیشن اور بس اڈوں پر خصوصی پولیو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت صرف پاکستان اور افغانستان کو ہی پولیو کے خطرے کا سامنا ہے۔راولپنڈی اور لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے خدشے کے پیش نظر ان اضلاع میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔