کاروبار

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے وفد کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، اعلیٰ حکام سے ملاقات کی 

ملاقات کے دوران دونوں کمپنیوں کے حکام نے ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا جبکہ اس دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ک

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے الیکٹرک) کے وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور لیسکو کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ، ملاقات میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، جی ایم ٹیکنیکل عامر یاسین،  چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمرز سروس رائے محمد اصغر، ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب اور چیف انجینئر آپریشنز سرور مغل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں کمپنیوں کے حکام نے ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا جبکہ اس دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کےالیکٹرک حکام کاکہنا تھا کہ لیسکو پاکستان کی سب سے بڑی سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنی ہے، یہاں کا دورہ نہایت ہی سود مند رہا ، امید ہے کہ مستقبل میں بھی دونوں کمپنیوں کے درمیان مثالی رابطہ برقرار رہے گا جس سے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس مہیا کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے مہمانوں کو اعزاز شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button