وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر اظفر علی کا دورہ ناصر باغ، عوامی سہولیات کا جائزہ لیا
ڈی جی پی ایچ اے نے وزیر ہاؤسنگ کو ناصر باغ میں حالیہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے شہری سہولیات جاگنگ ٹریک، صفائی ستھرائی ، واش رومز اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران وزیر ہاؤسنگ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کے ہمراہ ناصر باغ کا دورہ کیا، وزیر ہاؤسنگ نے ناصر باغ میں ہارٹی کلچر کے کام اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے وزیر ہاؤسنگ کو ناصر باغ میں حالیہ اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے شہری سہولیات جاگنگ ٹریک، صفائی ستھرائی ، واش رومز اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔
وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی نے ناصر باغ کے اطراف میں گرین بیلٹس اور ہارٹی کلچر کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے گرین بیلٹ پر ہارٹی کلچر ، انجینئرنگ اور سول ورک کے حوالےسے بریفنگ دی ۔
وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے ڈی جی پی ایچ اے کو ناصر باغ میں شہری سہولیات کو مزید بڑھانے کی ہدایات دیں ۔
وزیر ہاؤسنگ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے باغ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا بھی کی ۔