مشرق وسطیٰ

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دونوں ڈائیلسز سنٹرز کو ضم کرکے فاسٹ ٹریک پر فعال کیا جائے گا، نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو عوام کیلئے سود مند بنانا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو سو فیصد فعال بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

راولپنڈی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، ہولی فیملی ہسپتال، ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی اور بے نظیر ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راوالپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے حوالہ سے اہم فیصلے کرلئے۔ متعلقہ ذمہ داران نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر بھی ہمراہ تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے تمام ہسپتالوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے مددگار کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔ نگران صوبائی وزراء صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اچھی کارکردگی پر ڈاکٹر مفسرہ صدیق کی کاوش کو سراہا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کو فنڈنگ بھی بڑھانے کی ہدایت کی۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں دونوں ڈائیلسز سنٹرز کو ضم کرکے فاسٹ ٹریک پر فعال کیا جائے گا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں فوری طور پر نرسنگ ہاسٹل اور ایڈمن بلاک بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو عوام کیلئے سود مند بنانا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو سو فیصد فعال بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سٹروک سنٹر بنایا جائے گا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button