مشرق وسطیٰ

پاکستان میں بہبود آبادی اور تحفظ ماحول کے شعبوں میں کبھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر

حکومت پنجاب بہبود آبادی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، 45 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ترقیاں دے دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر ، عملے کو رول ماڈل ہونا چاہئے ،پالیسی بنا رہے ہیں کہ محکمہ بہبود آبادی میں وہی لوگ کام کریں جن کے اپنے بچے تین سے زیادہ نہ ہوں۔ وزیر بہبود آبادی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایاہےکہ پنجاب کی نگران حکومت نے 43 ہزار لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو گریڈ 5 سے 8 اور 17 سو لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو گریڈ 8 سے 11 میں ترقی دے دی ہے۔گریجوایٹ لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو گریڈ 14میں ترقی دی گئی ہے۔ پالیسی بنا رہے ہیں کہ محکمہ بہبود آبادی میں وہی لوگ کام کرسکیں گے جن کے اپنے بچے تین سے زیادہ نہیں۔پاکستان میں بہبود آبادی اور تحفظ ماحول کے شعبوں میں کبھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا۔گزشتہ ادوار میں تھکے ہوئے لوگوں کو ان دونوں محکموں کا وزیر لگایا جاتا رہا۔خواتین کی صحت کے مسائل کی بڑی وجہ خوراک اور خون کی کمی ہے۔بچوں کی پیدائش میں تین سال کا وقفہ ضروری ہے۔ وقفے سے ماں اور بچے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز بہبود آبادی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیراعلی محسن نقوی نے بہبود آبادی کے محکمہ کی وزارت دے کر میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔میں اس محکمہ کو ایک چیلنج سمجھ کر کام کر رہا ہوں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایران اور بنگلہ دیش ہمارے لئے ایک مثال ہیں۔ پاپولیشن کنٹرول کے لئے لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنا اور انہیں تفریح کے مواقع مہیا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بہبود آبادی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔فیملی پلاننگ کے پیغام کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کیلئے علماء، اساتذہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کے عملے کو دوسروں کے لئے رول ماڈل ہونا چاہئے اور اپنا کنبہ چھوٹا رکھنا چاہیے۔محکمہ بہبود آبادی کے لئے ایک مضبوط پلاننگ اور روڈ میپ کے علاوہ مالی وسائل کی بھی ضرورت ہے۔محکمہ کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے۔
سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل بہبود آبادی ثمن رائے اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور بہبود آبادی کے شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر طبی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu