کاروبار

پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان پی آئی اے

بدھ کو کینیڈا فضائی آپریشن کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے ٹورنٹو میں پرواز روکے جانے کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو ائر پورٹ پر ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ پرواز کی لاہور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، اسلام آباد اور لاہور سے ٹورنٹو کے لیے دو طرفہ چار پروازیں ہفتہ وار روانہ ہوتی ہیں۔
بدھ کو کینیڈا فضائی آپریشن کے حوالے سے اپنے وضاحتی بیان میں انہوں نے ٹورنٹو میں پرواز روکے جانے کے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنٹو ائر پورٹ پر ہینڈلنگ ایجنسی کے ساتھ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ پرواز کی لاہور روانگی میں تاخیر ہوئی۔
پاکستان اور کینیڈا میں نظام الاوقات کے فرق کی وجہ سے ادائیگی میں تاخیر ہوگئی جس کی وجہ سے پرواز اپنے مقررہ وقت سے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ہینڈلنگ ایجنسی اور فیول کمپنی کے دو لاکھ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے ایسی خبروں کو نشر اور شائع کرنے سے پہلے ادارے سے رجوع کر لینا چاہئے تا کہ حقیقی صورتحال سے آگاہی ہو سکے۔ ایسی خبریں جہاں قومی ادارے کی ساکھ اور وقار کو نقصان پہنچاتی ہیں وہاں مسافروں کا اعتماد بھی متزلزل کرتی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button